نئی دہلی :11/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جے ڈی یوکے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ تینوں ریاستوں میں کانگریس کی حکومت بنے گی،ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ یقینی طورپر بی جے پی تینوں ریاستوں میں ہارے گی،عوام کا کوئی حصہ نہیں ہے جو اس پارٹی کو شکست نہیں دینا چاہتاتھا۔شردیادونے کہاہے کہ کسان، نوجوان، دکاندارنوٹ بندی نے سب کو برباد کر دیا ہے،کسان خودکشی کررہے ہیں،کسان ہر 6-7منٹ میں خودکشی کررہے ہیں،2019میں بھی پورے ملک میں ایک بڑی تحریک کھڑی کرکے مرکزی حکومت کوجڑسے اکھاڑپھینکاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ میں نے آپ سے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں جو انہوں نے کام کیا ہے، اس میں نوجوان کہیں نہیں ہے،ماب لنچنگ اورمندر۔مسجدکے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا،جو وعدہ کیا ہے، وہ توڑ ے ہیں،اس کی سزا انہیں عوام دے گی۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ راہل گاندھی اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کے لیڈر ہیں،مہاگٹھ بندھن کئی ماہ سے کام کر رہا ہے،مشترکہ وراثت کے نام پر کئی جگہیں کانفرنس ہوئی ہے اور وہ آگے بڑھ کر کام کرے گی۔