بھونیشور، 19اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ میں ایک اور زخمی کی موت ہو جانے سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 21ہو گئی ہے۔زخمی خاتون کا یہاں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ میں علاج کیا جا رہا تھا۔ایمس-بھونیشور کے ترجمان نے بتایا کہ زخمی کی شناخت جانکیبلا ہ کے طور پر کی گئی ہے۔اسے پیر کی شام طبی ادارے میں آگ لگنے کے فوراً بعد ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ایسا بتایا جا رہا ہے کہ عورت کو پہلے بھی پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔آگ لگنے کے بعد ہسپتال میں دھواں بھر گیا اور زیادہ تر متاثرین کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔حکام نے بتایا کہ جن 21لوگوں کی موت ہوئی ہے، ان میں سے 14کی موت کیپٹل ہسپتال میں، پانچ کی اے ایم آر آئی ہسپتال میں اور دو کی موت ایمس میں ہوئی۔