ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاکی انڈیا نے پی ایچ ایف سے غیرمشروط تحریری معافی کا مطالبہ کیا

ہاکی انڈیا نے پی ایچ ایف سے غیرمشروط تحریری معافی کا مطالبہ کیا

Tue, 31 Jan 2017 11:50:22    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) ہاکی انڈیا نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے آج واضح کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ جب تک کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلے گا تب تک ملک کا فیڈریشن 2014 چمپئنز ٹرافی کے دوران اپنے کھلاڑیوں کی غیر پیشہ ورانہ رویے کے لئے غیر مشروط تحریری معافی نہیں سونپتا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کے سیکرٹری شہباز احمد نے حال ہی میں الزام لگایا تھا کہ بھونیشور میں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے دوران ہوئے واقعہ کی وجہ سے گزشتہ سال لکھنؤ میں ہوئے جونیئر ورلڈ کپ میں ان کی ٹیم کو حصہ لینے سے روک دیا تھا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ جیتنے کے بعد اپنی ٹی شرٹ نکال دی تھی اور ناظرین کی جانب فحش اشارے کئے تھے۔تاہم ہاکی انڈیا نے کہا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ میں نہیں حصہ لینے کی واحد وجہ ان کی ویزا کے لئے دیر سے درخواست کرنی تھی۔

ہاکی انڈیا نے بیان میں کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی ٹیم کیلئے ٹورنامنٹ کے شروع ہونے سے 60 پہلے ویزا کی درخواست کرنے میں ناکام رہا تھا جو حکومت ہند کی اجازت کے لئے ضروری میعادکانفاذ ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن ویزا کی درخواست کو سونپنے کی میعادکے نفاذ پر عمل کرنے میں ناکام رہا تھا اس لئے ہاکی انڈیا کو مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔


Share: