ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہاسٹلوں میں سی سی ٹی وی کی فراہمی کا انتظام جلد: آنجنیا

ہاسٹلوں میں سی سی ٹی وی کی فراہمی کا انتظام جلد: آنجنیا

Fri, 06 Jan 2017 21:53:42    S.O. News Service

بنگلور:6/جنوری(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا نے کہاکہ آئندہ تعلیمی سال سے محکمہئ سماجی بہبود کے تحت چلنے والے تمام تعلیمی ہاسٹلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہاسٹلوں کو سدھارنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی طرف سے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان کا جائزہ لینے اور ان میں اصلاحات تجویز کرنے کے سلسلے میں حال ہی میں محکمہ کی طرف سے بی جے پی مہیلا مورچہ کے نمائندوں کو روانہ کیا گیاتھا، مورچہ کی خواتین نے آج وزیر موصوف کو اس سلسلے میں رپورٹ پیش کی۔ وزیر موصوف نے اس رپورٹ کو قبول کرنے کے بعد اس کا حوالہ دے کر کہاکہ جن خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی اصلاح کیلئے پوری دیانتداری سے کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہاسٹلوں کے وارڈنوں کے تقرر کیلئے کے پی ایس سی کے ذریعہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو ہاسٹلس کرایوں کی عمارتوں میں موجود ہیں، انہیں سرکاری عمارتوں میں منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ آؤٹ سورسنگ کی بنیاد پر مقرر کئے گئے عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی کے متعلق مورچہ کی سفارشات پر انہوں نے جلد عمل کا یقین دلایا، اور تنخواہوں میں عدم توازن دور کرنے کا بھی تیقن دیا۔ اس موقع پر بی جے پی مہیلا مورچہ کی ریاستی صدر بھارتی شٹی نے کہاکہ مورچہ نے ریاست کے 740ہاسٹلوں کا جائزہ لیا۔ 35 دنوں تک بی جے پی کی 1632خاتون کارکنوں نے 63588 طلبا سے رابطہ کرکے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست کے432 ہاسٹلس کرایہ کی عمارتوں میں کام کررہے ہیں۔ 83 فیصد ہاسٹلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔ مورچہ نے سفارش کی کہ ہاسٹلوں میں یوگا کی تعلیم لازمی قرار دی جائے۔ ہاسٹلوں کے تمام بستروں کو مچھر دانی اور دیگر سہولیات مہیا کرائی جائیں۔ ہاسٹلوں میں مقیم لڑکیوں کو تربیت ہنر سے آراستہ کیا جائے۔ یہاں مقیم لڑکیوں کی حفاظت کیلئے سی سی ٹی وی انتظامات کے علاوہ ویمنس وارڈنس کا تقرر کیا جائے۔ 


Share: