ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گیا،ہاوڑ اایکسپریس ٹرین سے 20آٹومیٹک پستول برآمد

گیا،ہاوڑ اایکسپریس ٹرین سے 20آٹومیٹک پستول برآمد

Sat, 22 Oct 2016 18:59:33  SO Admin   S.O. News Service

مونگیر22اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے مونگیر ضلع کے جمال پور ریلوے ریلوے اسٹیشن پر ہاوڑا سے پہنچی گیا،ہاوڑا ایکسپریس ٹرین کے ایک عام بوگی سے پولیس نے لاوارث حالت میں پڑے دو پیکٹ سے20غیر قانونی آٹومیٹک پستول کو آج صبح برآمد کیا۔جمال پور سرکاری ریلوے پولیس سپرنٹنڈنٹ سپنا میسرام نے بتایا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر برآمد غیر قانونی پستول کی اس کھیپ کو مذکورہ ٹرین کی ایک عام کی ایک سیٹ کے نیچے سے برآمد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔پولیس کی طرف سے چھان بین کی جا رہی ہے۔


Share: