ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گیا میں کوبرا بٹالین نے تصادم میں مار گرائے 4نکسلی، اے47انساس برآمد

گیا میں کوبرا بٹالین نے تصادم میں مار گرائے 4نکسلی، اے47انساس برآمد

Wed, 08 Mar 2017 21:06:49    S.O. News Service

گیا، 8/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قانون ساز کونسل انتخابات سے ٹھیک پہلے بہار-جھارکھنڈ کے سرحدی علاقوں میں 205کوبرا بٹالین کے جوانوں کی طرف سے چلائے جا رہے سرچ آپریشن کے دوران ہوئے تصادم میں 4نکسلیوں کو مار گرایا گیا ہے۔اس کا سامنا بہار-جھارکھنڈ کی سرحد پر گرپا تھانہ علاقے کے بسکٹوا کے جنگل میں ہوا۔کوبرا بٹالین کے جوانوں نے تصادم میں مارے گئے چاروں نکسلیوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔وہیں دوسری طرف جوانوں نے ہلاک شدہ ماؤنوازوں کی لاش کے پاس سے دو انساس رائفل، ایک ایس ایل آر اور ایک اے کے 47بھی برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔کوبرا بٹالین کے جوانوں کی طرف سے سرچ آپریشن کو جاری رکھا گیا ہے۔ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق ارد گرد کے علاقوں کے سخت تحقیقات کی جا رہی ہے۔ 
واضح رہے کہ جمعرات کو بہار قانون ساز کونسل کے دو گیا گریجویشن اور 2گیا ٹیچر حلقہ کے لئے ووٹنگ ہونا ہے۔ووٹنگ کو لے کر بدھ کو کوبرا بٹالین کے جوانوں کی طرف سے سرچ آپریشن چلایا جا رہا تھا تاکہ پولنگ کے دوران کہیں سے بھی کسی بھی قسم کے واقعہ کو ماؤنواز انجام نہیں دیں سکیں۔اسی دوران خفیہ اطلاع ملی کی جنگل میں نکسلی پوشیدہ ہیں۔معلومات یہ بھی تھی کہ نکسلی انتخابات کے دوران ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنے کے فراق میں ہیں،جس کو لے کر سرچ آپریشن چلایا گیا۔کوبرا بٹالین کے جوان جنگل کا کوناکونا چھاننے لگے۔اسی دوران دوسری جانب سے اچانک فائرنگ ہوئی،جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار نکسلیوں کو مار گرایا۔


 


Share: