ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گوپال داس نیرج کی آخری رسومات اداکی گئیں،اکھلیش یادوکاخراجِ عقیدت

گوپال داس نیرج کی آخری رسومات اداکی گئیں،اکھلیش یادوکاخراجِ عقیدت

Sun, 22 Jul 2018 01:11:16    S.O. News Service

آ گرہ:21/جولائی(ایس او نیوز/ائی این ایس انڈیا)ہندی فلموں کے مشہور نغمہ نگار ، ہیندی اور اُردو ادب کی معروف شخصیت پدم بھوشن گوپال داس نیرج کا جمعرات کے روز دہلی کے اسپتال میں انتقال ہو گیا ، اُن کے مردہ جسم کو ہفتہ کے روز تاج نگری واقع بلکیشر میں اُن کی اہلیہ منورما مرحوم کی دہائش پر عوام کے لئے خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے رکھا گیاتھا، اس کے بعد نیرج کی آ خری رسم ادائیگی علی گڈھ میں ہونا طے کیا گیاتھا ، اسی کو ذہن میں رکھتے جسدخاکی کے آنے سے قبل ہی شہر کا ہر خاص وعام اُن کے انتظار میں بلکیشور کی سڑک پرموجود تھا، نیرج کا مردہ جسم کے تاج نگری میں آنے کے بعد ہر خاص وعام نے اُن کو خیراج عقیدت پیش کیا ، سماج وادی پارٹی قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے صبح ۱۰ بجے بلکیشوپہنچ کر نیرج کو خیراج عقیدت پیش کرتے ہوئے،اُن کے مردہ جسم پر گل پوشی کی ، اس کوموقع پر اکھلیش یادو نے کہا کہ نیرج جی اپنے نغموں اور ادبی خدمات کی وجہ سے ہمیشہ زندارہ رہیں گے، اکھلیش یادونے کہا کہ جب اُترپردیش میں ہماری حکومت تشکیل ہوگی تو اٹاوہ میں نیرج کی یاد میں ایک یادگار عمارت قائم کی جائے گی۔ مشہور شاعر کمار وشواس نے کہا کہ نیرج کی کے نغمہ آج بھی مقبول ہیں اور ہمیشہ مقبول ر ہیں گے، اُن کے نغموں کے قدردانوں میں نہروجی ، اٹل جی ، دیوانند ، راج کپور شامل تھے۔ضلع کلکٹر این جی روی کمار، ایس ایس پی امت پاتھک،کے ساتھ شہر کی معروف شخصیات نے نیرج کو خیراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد ۱۱ بجے مرحوم کی آخری رسم ادائیگی کے لئے مردہ جسم کو علی گڈھ پھولوں سے سجی گاڈی میں لے جایا گیا جہاں اُن کے جسم کو عوام کے لئے نمائش میدان میں رکھا گیا ، اس کے بعد اُن کے جسم کی آخری رسم کی ادائیگی ہوئی ۔


Share: