کاروار4فروری (ایس او نیوز)گوا ودھان سبھا کے لئے ۴ فروری کو منعقدہ انتخابات میں ووٹنگ کرنے کے لئے کاروار کے مختلف محکمہ جات میں ملازمت کررہے گوا کے شہریوں کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی منظور کی گئی ہے۔
ضلع ڈی سی مسٹر نکول کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی سہولت فراہم کرنے کے لئے انتخابات کے متعلقہ قانون1951میں گنجائش موجود ہے۔ گوا وھان سبھا حلقوں کی ووٹنگ لسٹ میں جن کے نام درج ہیں اور وہ گوا سے باہر کاروار اور دیگر علاقوں میں برسرروزگار ہیں، ان کو ووٹنگ کے لئے تنخواہ سمیت چھٹی دی جارہی ہے، کیونکہ اس طرح کا مطالبہ گوا کے چیف سکریٹری کی طرف سے کیا گیا تھا۔