نئی دہلی،10مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے آل کھلاڑی گلین میکسویل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2017کے لئے کنگز الیون پنجاب کا کپتان بنایا گیا ہے۔میکسویل مرلی وجے کی جگہ اس ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔آئی پی ایل 2017کا آغاز 5اپریل سے ہوگا۔گزشتہ سیشن کے درمیان میں ہندوستان کے مرلی وجے کو کنگز الیون کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔کنگز الیون کی پچھلے سیشن میں کارکردگی انتہائی خراب رہی تھی اور ٹیم محض 4فتح کے ساتھ آخری نمبر پر رہی تھی۔میکسویل نے دہلی ڈیر ڈیولس کے لئے 2012میں دو میچ کھیلے تھے،وہ اس کے بعد 2013میں ممبئی انڈینز کی جانب سے 3میچ کھیلے تھے،وہ اس کے بعد کنگز الیون کے ساتھ منسلک تھے۔میکسویل نے اس سیشن میں ٹیم کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں مدد کی تھی۔فائنل میں ٹیم کوکے کے آر سے شکست ملی تھی۔