ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کے ایس آر ٹی سی میں وائی فائی اور کیش لیس نظام جلد: رام لنگا ریڈی

کے ایس آر ٹی سی میں وائی فائی اور کیش لیس نظام جلد: رام لنگا ریڈی

Fri, 06 Jan 2017 21:47:27    S.O. News Service

بنگلور:6/جنوری(ایس او نیوز)وزیراعظم مودی کی طرف سے ملک میں بلانقد معاشی نظام قائم کرنے کی پہل کو اپناتے ہوئے کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بلانقد منصوبہ لاگو کرنے کی پہل کی ہے۔عنقریب ریاست بھر کی تمام 17ہزار بسوں اور 450 بس اسٹیشنوں میں وائی فائی سہولت مہیا کرائی جائے گی، اس کے ساتھ ہی ٹکٹوں کی خریداری کے مرحلے میں چلر رقم کیلئے ہونے والی تکرار کو ختم کرنے کیلئے تمام بسوں میں کریڈٹ یا ڈبٹ کارڈ کے ذریعہ ٹکٹ کی خریداری کی سہولت مہیا کرائی جائے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں بسوں اور بس اسٹیشنوں میں وائی فائی کا نظام قائم کیا جائے گا اور اس کے فوراً بعد ڈجیٹل ادائیگی کا نظام اپنایا جائے گا۔8317 کے ایس آر ٹی سی، 957 پریمیم، 4875 نارتھ ویسٹرن کے ایس آر ٹی سی، 157 پریمیم، 4346کے ایس آر ٹی سی، 142 پریمیم، اور این ای کے ایس آر ٹی سی ڈویژنوں کے بسوں میں یہ نظام رائج کیا جائے گا۔ اسی طرح کے ایس آر ٹی سی کے 156، این ڈبلیو کے ایس آر ٹی سی کے 160، اور این ای کے ایس آر ٹی سی کے 136 بس اسٹانڈوں میں وائی فائی سہولت قائم کی جائے گی۔ 23 جنوری سے یہ سہولتیں شروع ہوجائیں گی۔ابتدا میں بنگلور، ہاسن، منڈیا، میسور، مرکیرہ، دھرمستھلا، کندا پور، شیموگہ، ہری ہر، داونگیرے، ٹمکور، کولار اور چترادرگہ بس اسٹانڈوں میں وائی فائی خدمات کا تجرباتی طور پر آغاز عمل میں آئے گا۔ بعض بس اسٹانڈوں میں وائی فائی خدمات کی فراہمی کا پائلٹ پراجکٹ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری بسوں میں وائی فائی خدمات نجی بسوں کی مسابقت کا جواب دینے اور مسافروں کو متوجہ کرانے کیلئے شروع کی جارہی ہیں۔ پہلے ہی بعض بسوں میں وائی فائی سہولیات دستیاب ہیں اور اس پر مسافروں کا ردعمل بھی اطمینان بخش رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وائی فائی خدمات کی فراہمی کے ساتھ بلانقد نظام کو بھی تیزی سے رائج کیا جائے گا۔ کسی بھی سرکاری بس میں سفر کیلئے کریڈٹ ڈبیٹ کارڈ یا ای ویالیٹ کے ذریعہ ادائیگی کی سہولت مہیا کرائی جائے گی۔ 


Share: