ترنت پورم،6اگست(آئی این ایس انڈیا): کیرل میں آر ایس ایس کارکن کے قتل کے بعد سیاسی تناؤکے ماحول میں آج وزیر خزانہ ارون جیٹلی ترنت پورم پہنچے۔جیٹلی نے آر ایس ایس کارکن راجیش کے خاندان سے ملاقات کی، جس کو 29جولائی کو قتل کر دیاگیاتھا۔قتل کا الزام سی پی آئی،ایم اور سی پی ایم کے کارکنوں پرلگایاجارہاہے۔ارون جیٹلی نے راجیش کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد ایسے حملوں کی مذمت کی اورکہاکہ ایسی خطرناک حرکت تو ملک کے دشمن بھی نہیں کرتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ راجیش کی قربانی سے پارٹی کا ہر کارکن حوصلہ لے گا۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اس مشکل وقت میں راجیش کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔جیٹلی جے پرکاش نام کے اس کارکن کے گھر بھی جائیں گے جس میں آٹھ ماہ قبل سی پی ایم کے کارکنوں کے حملے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔غور طلب ہے کہ جیٹلی کا دورہ ایسے وقت پر ہو رہا ہے جبکہ آج ہی اس معاملے پر کیرالہ کے وزیر اعلی پنیاری وجین نے کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔اس سے پہلے کننور سیاسی قتل کو لے کر کل ہی سی پی آئی ایم اور بی جے پی-آر ایس ایس کے لیڈروں کی ملاقات ہوئی تھی اور ملاقات کے بعد دونوں فریقوں نے کہا تھا کہ وہ اگلے 10دن میں اپنے پارٹی کیڈر کو کہیں گے کہ وہ کسی بھی قسم کی پرتشدد سرگرمیوں میں شامل نہ ہو۔اسی درمیان ان سی پی ایم کے کارکنوں کے لواحقین گورنرہاؤس کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں جو ایسے ہی سیاسی تشدد کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے یا زخمی ہوئے۔جیٹلی کا سیاسی قتل میں ان گوں سے ملنا بھی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔