ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کیجریوال سال بھر میں صرف دو مرتبہ آفس گئے:کپل مشرا

کیجریوال سال بھر میں صرف دو مرتبہ آفس گئے:کپل مشرا

Wed, 17 May 2017 23:10:48    S.O. News Service

نئی دہلی17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے باغی لیڈر اور پارٹی سے معطل رکن کپل مشرا نے ایک بار پھر اروند کیجریوال پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گزشتہ سال صرف دو باراپنی آفس گئے۔انہوں نے فیس بک پوسٹ اور ٹویٹرپرلکھاکہ عزیزواقارب پر چھاپے پڑرہے ہیں، بدعنوانی کے روز نئے کیس سامنے آ رہے ہیں، عوام سے مکمل طورپر کٹے سی ایم بالکل خاموش، بڑے دنوں بعدگھرسے نکلے حکومت 3دیکھنے۔جی ہاں، حکومت -تین، اب اسے کیا کہیں، مونگیری لال کے حسین خواب۔میں سوچ رہاتھا کہ آخری بار اروند کیجریوال جی دفتر کب گئے تھے؟ سیکرٹریٹ کی سیڑھیاں کب چڑھی تھیں؟ دہلی والوں کو شاید انداز بھی نہ ہو کہ ان کاسی ایم گزشتہ ایک سال میں مشکل سے دو دن آفس گیاہے۔کپل مشرا نے آگے لکھاکہ اب جب چاروں طرف سے لوگ آ کر مجھے معلومات دے رہے ہیں تو ایک ہی چیز سمجھ آ رہی ہے، جس کام میں بدعنوانی ممکن تھی، وہ کام نہ ایل جی روک پائے نہ مرکزی حکومت۔اور جن کاموں میں کرپشن نہیں ہوتا وہ سب ایل جی اور مرکزی حکومت کے بہانے دیے گئے۔محلہ کلینک کی جو تفصیل سامنے آ رہے ہیں، انہیں دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ایل جی یا مرکز یا قانون یا کورٹ کسی کا کوئی بھی ڈر باقی تھا۔ہر قانون کی مثال کے ساتھ دھجیاں اڑائی گئی تھیں۔


Share: