ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کیا مودی حکومت بی جے پی کے وکلاء کو اعلیٰ عدالتوں کا جج مقرر کرنا چاہتی ہے

کیا مودی حکومت بی جے پی کے وکلاء کو اعلیٰ عدالتوں کا جج مقرر کرنا چاہتی ہے

Sun, 14 Aug 2016 18:22:48    S.O. News Service

سپریم کورٹ کے تلخ تبصرہ کے بعدکجریوال کاوار،کہا،عدالت میں مداخلت کی کوشش کررہی ہے بی جے پی 
نئی دہلی14اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ کے حالیہ تبصرے کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکجریوال نے آج مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ کالیجیم کی سفارشات کو ماننے کی بجائے ’’بی جے پی کے وکلاء ‘‘کو ہائی کورٹ کے جج کے طورپرمقررکرناچاہتی ہے۔کجریوال نے ٹویٹ کرکے مرکزی حکومت پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ یہ حکومت عدلیہ کے کام کاج میں’’مداخلت‘‘اور’’تعطل پیدا کرنے‘‘کی کوشش کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مرکزی حکومت سپریم کورٹ کے کالجیم کی جانب سے تجویز کردہ ناموں کی منظوری کیوں نہیں دے رہی ہے؟۔ مرکزی حکومت بی جے پی کے وکلاء کو اعلیٰ عدالتوں کاجج مقرر کرنا چاہتی ہے؟۔ان کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب کچھ دنوں پہلے ہی سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدالتوں کے چیف جسٹس اور ججوں کے تبادلے اور تقرریوں سے منسلک کالیجیم کے فیصلے پرعمل نہیں کرنے کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف تلخ تبصرہ کیا تھا۔


Share: