ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کونسل کی تین مخلوعہ نشستوں کیلئے نامزدگی کھٹائی میں

کونسل کی تین مخلوعہ نشستوں کیلئے نامزدگی کھٹائی میں

Sun, 05 Feb 2017 10:34:27    S.O. News Service

بنگلورو،4؍فروری(ایس او نیوز)ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کی تین مخلوعہ نشستوں کیلئے نامزدگی کا عمل اب بھی کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔ سخت مسابقت کے درمیان ریاستی کانگریس نے سابق رکن اسمبلی سی ایم لنگپا ، موہن کونڈا جی ، اور کے پی ننجنڈی کے ناموں کو قطعیت دے کر اعلیٰ کمان کی منظوری کیلئے روانہ کئے تھے، لیکن اب تک اعلیٰ کمان کی طرف سے ان ناموں کو منظوری نہیں ملی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ اگلے بجٹ اجلاس کے دوران ان تینوں ناموں کو اعلیٰ کمان کی طرف سے منظوری مل سکتی ہے، یا ان میں سے ایک آدھ نام کی تبدیلی بھی ممکن ہے۔ پیر سے ریاستی لیجسلیچر کا اجلاس شروع ہونے جارہا ہے، لیکن بتایاجارہا ہے کہ اس پانچ روزہ اجلاس کے دوران نامزدگیوں کو منظوری ملنا مشکل ہے، کیونکہ اعلیٰ کمان کے تمام قائدین پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کافی تبادلۂ خیال اور غور وخوض کے بعد ان تینوں ناموں کو قطعیت دی تھی۔ اعلیٰ کمان کی طرف سے اب ان ناموں کو منظوری کا انتظار ہے۔ اس سلسلے میں دفتر وزیراعلیٰ یا کے پی سی سی دفتر سے اب تک کسی کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔


Share: