بنگلورو،9؍فروری(ایس او نیوز) ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کیلئے شمال مشرقی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں منتخب جنتادل (ایس) رکن رمیش بابو نے آج ایوان بالا میں اپنی رکنیت کا حلف لیا۔کونسل سکریٹری نے رمیش بابو کو رکنیت کا حلف دلایا۔ اس موقع پر رمیش بابو نے خدا اور دیوے گوڈا کے نام پر اپنی رکنیت کا حلف لیا۔اس کے بعد کونسل چیرمین ڈی ایچ شنکر مورتی نے انتخاب میں کامیابی پر رمیش بابو کو مبارکباد دی۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ سدرامیا ، ریاستی وزراء ڈاکٹر جی پرمیشور، کے جے جارج، جناب روشن بیگ، ٹی بی جئے چندرااور دیگر نے بھی مبارکباد دی۔ اپوزیشن کی طرف سے کے ایس ایشورپا ، گنیش کارنک، بسوراج ہوراٹی اور دیگر نے بھی مبارکباد دی ۔