ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کل جماعتی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے کہا : گئوركشا کے نام پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

کل جماعتی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے کہا : گئوركشا کے نام پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

Sun, 16 Jul 2017 15:11:02    S.O. News Service

نئی دہلی15؍جولائی(ایجنسی ) لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے سے پہلے آج ایک کل جماعتی میٹنگ بلائی۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ کی کمیٹی روم میں ہوئی۔ سمترا مہاجن نے مانسون اجلاس سے پہلے ہونے والے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں سے لوک سبھا کا کام کاج مناسب طریقے سے چلنے دینے میں تعاون دینے کی اپیل کی۔ اجلاس کے اختتام پر مرکزی وزیر اننت کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے تمام جماعتوں سے صدارتی انتخابات میں شرکت کی اپیل کی۔ اننت کمار نے کہا کہ اجلاس میں وزیر اعظم مودی نے واضح الفاظ میں کہا کہ گئوركشا کے نام پر تشدد ٹھیک نہیں ہے ، قانون ہاتھ میں لینے کا حق کسی کو نہیں ہے، گئوركشا کے نام پر تشدد اور سیاست ٹھیک نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ گئوركشا کے نام پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

اجلاس کے بعد کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ آل پارٹی میٹنگ حکومت کی طرف سے بلائی گئی تھی ۔ آل پارٹی میٹنگ میں ہم نے کچھ مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر پر ایوان میں بحث کے دوران پاکستان کے ساتھ چین کا بھی ذکر ہونا چاهے۔

آزاد نے کہا کہ حکومت الیمیشن کی پالیسی پر چل رہی ہے، اس پر ہم لوگ ساتھ نہیں ہے، گئو رکشا کے نام پر لوگ مارے جا رہے ہیں، خواتین کا تحفظ ایک مسئلہ ہے، مدھیہ پردیش سمیت ملک بھر میں کسانوں کے حالت پر بحث ہو گی۔ گجرات سمیت ملک بھر میں جی ایس ٹی کی وجہ سے ٹیکسٹائل ورکروں کے حالات خراب ہیں ۔


Share: