سری نگر، 2 /مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے کل رات اونتی پور ہ علاقے کے داہ واتو سے ہلال احمد بھٹ کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ بھٹ کے پاس سے دو چینی دستی بم، ایک فوجی وردی، ایک چاقو اور دیگر مواد برآمد ہوئے ہیں۔افسر نے دعوی کیا کہ بھٹ حال ہی میں حزب المجاہدین میں شامل ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ رنبیر پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔