مرزا پور ، وارانسی:15/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نریندر مودی نے پیشرو حکومتوں پر عوام کو نظر انداز کرنے اور وقت پر ترقیاتی منصوبوں کو پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ کسانوں کے لئے مگرمچھ کے آنسو بہانے والے، اپنے دور میں آب پاشی کے منصوبوں کو ادھورا چھوڑنے کی وجہ بتائیں۔مرزا پورمیں مودی نے آج 40 سالہ خصوصی بانا ساگر منصوبہ کا افتتاح کرنے کے بعد کہا ۔ اس منصوبے کا ڈھانچہ 40 سال پہلے 1978 میں تیار کیا گیا تھا ؛ لیکن کام شروع ہوتے ہوتے 20 سال نکل گئے۔ کئی حکومتیں آئیں،گئیں ؛لیکن اس منصوبہ پر صرف وعدے ہوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ بانا ساگر پروجیکٹ 300 کروڑ روپے میں مکمل ہو سکتا تھا ؛لیکن ایسا ہوا نہیں۔ اب یہ 3500 کروڑ روپے میں مکمل ہوا ۔ مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں سے آپ کو پوچھنا چاہئے کہ ملک میں ادھورے ایسے ہی کئی اسکیمیں انہیں نظر کیوں نہیں آئیں۔ انہوں نے آبپاشی کے منصوبوں کو پورا کیوں نہیں کیا۔ صرف بان گنگا کا معاملہ نہیں ہے۔ ملک کی تمام ریاست میں ایسی کئی ا سکیمیں سست روی کے شکار ہیں ۔مودی نے کہا کہ بان ساگر منصوبہ سے صرف مرزاپور ہی نہیں بلکہ الہ آباد سمیت اس پورے علاقے ڈیڑھ ملین ہیکٹر زمین کی آبپاشی ممکن ہوسکے گی ، جو فائدہ اب آپ ملنے والا ہے وہ آپ کو دو دہائی پہلے مل جاتا، اگر یہ منصوبہ وقت پر مکمل ہو جاتا؛ لیکن پچھلی حکومتوں نے یہاں کے کسانوں کی فکر نہیں کی۔مرزاپور میں مودی نے آج 40 سال کی عمر خصوصی منصوبہ بان ساگر منصوبہ کا افتتاح کرنے کے ساتھ ہی کچھ دیگر منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے لوگوں سے پانی کی ایک ایک بوند کی حفاظت کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔