ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس میرے خون میں شامل ہے، اس سے الگ ہونے کا تصور بھی نہیں کر سکتی: کماری شیلجا

کانگریس میرے خون میں شامل ہے، اس سے الگ ہونے کا تصور بھی نہیں کر سکتی: کماری شیلجا

Mon, 23 Sep 2024 17:45:10    S.O. News Service

نئی دہلی، 23/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کی سینئر رہنما اور لوک سبھا ایم پی کماری شیلجا نے پارٹی سے اپنی ناراضگی اور بی جے پی کی پیشکش کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے 'آج تک' کے زیر اہتمام ایک تقریب میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ہریانہ میں کانگریس کا وزیراعلیٰ کون ہوگا، تو انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ کمان ہی کرے گی۔

کماری شیلجا نے منوہر لال کھٹر سے ملے بی جے پی میں شامل ہونے کے آفر والے سوال پر کہا "بی جے پی کے جو رہنما آج تبصرہ کر رہے ہیں، ان کے کافی رہنماؤں سے زیادہ لمبا سیاسی سفر میرا رہا ہے۔ مجھے نصیحت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے اپنا راستہ اور میری پارٹی میرا راستہ طے کرنا جانتی ہے۔ ہم کریں گے اور مضبوطی سے چلیں گے اور میں جانتی ہوں کہ کس طرح کے بیان دئے جا رہے ہیں، پھیلائے جا رہے ہیں کہ شیلجا اس پارٹی میں جا رہی ہیں۔"

انہوں نے 25 ستمبر کو بی جے پی جوائن کرنے سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ یہ خبر کہاں سے آئی پتہ نہیں، شیلجا کبھی ایسا نہیں سوچ سکتی ہے، شیلجا کی رگوں میں کانگریس کا خون ہے۔ میں نے پہلے بھی کہا کہ جیسے میرے والد کانگریس کے ترنگے میں لپٹ کر گئے تھے، ویسے ہی شیلجا بھی کانگریس کے ترنگے میں لپٹ کر جائے گی۔ میرا میری پارٹی، میرے رہنما سے کمٹمنٹ ہے۔

کانگریس کی سینئر رہنما نے مزید کہا "شیلجا کبھی نہ مایوس ہوتی ہے اور نہ پریشان۔ میں نے بہت سے مقام دیکھیں ہیں۔ بی جے پی کے پاس کوئی معاملہ نہیں ہے۔ اس کی اصلیت کانگریس قیادت کو معلوم ہے، کانگریس کارکنوں کو بھی پتہ ہے اور مجھے بھی۔ بی جے پی اپنا گھر دیکھے، اس پارٹی کا زوال شروع ہو گیا ہے، قومی سطح پر۔"


Share: