کاروار19؍اکتوبر (ایس او نیوز) کاروار شہری پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر اپنی ڈیوٹی انجام دیتے وقت حملہ کرنے کے الزام میں چار ملزمین کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔
موصولہ تفصیل کے مطابق پی ایس آئی کسمادھار ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر کے قریب رات کے وقت موٹر گاڑیوں کی تلاشی لینے مصروف تھے۔اسی سلسلے میں جب ایک کار کی تلاشی لی جانے لگی تو کار میں موجود نشے میں چور چار افراد نے ان پر حملہ کردیا۔ جن حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے نام بال کرشنا بائکیریکر(۴۷سال)، سندیش بائکیریکر (۳۹سال)، منجو ناتھ نیلور (۳۹سال)اور سنتوش بائکیریکر (۴۴سال) بتائے جاتے ہیں، جو شہر کے سونار واڈا کے باشندے ہیں۔کاروار شہری تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔