علی گڑھ11مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے پروستھوڈونٹکس شعبہ میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر پنکج کھراڑے نیشنل اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز (این اے ایم ایس) کے ذریعے 2016-17کے میڈیکل سائنٹسٹس ایکسچینج پروگرام کے تحت ایڈوانسڈ امپلانٹولوجی میں فیلوشپ کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔ڈاکٹر کھراڑے اب نئی دلی کے مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز میں پروفیسر مہیش ورما کی سرپرستی میں پروستھوڈونٹکس ہیماٹولوجی کے میدان میں خصوصی ٹریننگ حاصل کریں گے۔ ڈاکٹر کھراڑے موجودہ وقت میں جاپان کی اوکایامہ یونیورسٹی اور ممبئی کے ٹاٹا کینسر ہاسپیٹل کے فیلو ہیں۔ اس سے قبل وہ مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ اور چنڈی گڑھ کے پی جی آئی ایم ای آر کے ریزیڈینٹ بھی رہ چکے ہیں۔