ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈاکٹر ونیتا آر مرلی کمار دوبارہ سی سی آئی ایم کی صدر منتخب

ڈاکٹر ونیتا آر مرلی کمار دوبارہ سی سی آئی ایم کی صدر منتخب

Wed, 15 Mar 2017 20:59:26    S.O. News Service

نئی دہلی15مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے اعزازی قومی سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے 14 مارچ 2017 کو ڈاکٹر ونیتا آر مرلی کمار کے دوبارہ سنٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن (سی سی آئی ایم) کی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کی۔ واضح ہو کہ ان کی صدارت کے گزشتہ سالوں میں آیوروید اور یونانی کالجوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم ہوئے اور ان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے آیوروید اور یونانی کالجوں کا معیار قائم کیا اور نئے کالج کے قیام میں آسانی کے لیے دس ایکڑ کی جگہ صرف تین ایکڑ زمین ہونا لازمی قرار دیا اور حکومت سے منظوری دلائی۔ اس کے علاوہ ٹیچنگ فیکلٹی کے مساوی سی سی آریوایم کے آفیسران کے تجربات کو بھی قانونی حیثیت فراہم کی۔ اگرچہ انہیں مختلف نشیب و فراز سے گزرنا پڑا اور بالآخر 14 مارچ 2017 کو ڈاکٹر رگھونندن شرما کو شکست فاش دیتے ہوئے ڈاکٹر ونیتا آر مرلی کمار دوبارہ سی سی آئی ایم کی صدر منتخب ہوئیں۔اس موقع پر سنٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن (سی سی آئی ایم) کے سابق صدر ڈاکٹر راشداللہ خان نے ان کی فتح پر گرم جوشی سے استقبال کیا۔ طب یونانی کے تئیں ڈاکٹر ونیتا آر مرلی کمار کی کشادہ دلی کی وجہ سے ان کی فتح پر یونانی ڈاکٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بڑے پیمانے پر طبّی حلقوں کی جانب سے ان کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ 


Share: