ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / چھتیس گڑھ رنجی ٹیم کے انتخاب میں امتیازی سلوک پر بی سی سی آئی کو نوٹس

چھتیس گڑھ رنجی ٹیم کے انتخاب میں امتیازی سلوک پر بی سی سی آئی کو نوٹس

Tue, 04 Oct 2016 17:45:55    S.O. News Service

بلاس پور،4اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے چھتیس گڑھ رنجی ٹرافی ٹیم کے انتخاب میں امتیازی سلوک کا الزام لگانے والی پٹیشن پر ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)اور ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل سوربھ ڈانگی نے بتایا کہ سابق کرکٹر ر وجے نائیڈو(رائے پور کے رہائشی) کے مفاد عامہ عرضی کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس پری تنکر دیواکر اور چندر بھوشن واجپئی کی بنچ نے بی سی سی آئی اور چھتیس گڑھ ریاستی کرکٹ یونین(سی ایس سی ایس)کو کل نوٹس جاری کرکے ان جواب مانگا۔انہوں نے بتایا کہ درخواست گزار نے چھتیس گڑھ ریاستی کرکٹ ٹیم کے انتخاب میں امتیازی سلوک کا الزام لگایا ہے۔ٹیم اس سیشن میں رنجی ٹرافی میں ڈبیو کرے گی۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ منتخبہ شرائط اور رنجی ٹرافی ٹیم کے انتخاب سے منسلک دیگر سرگرمیاں سیا یس سی ایس کی ویب سائٹ پر نہیں ہے جیسا کہ دیگر ریاستوں میں ہے۔درخواست گزار نے الزام لگایا کہ سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے خلاف بہار کرکٹ ایسوسی ایشن معاملے میں واضح ہدایات دی تھی کہ کسی بھی سطح پر شفافیت سے سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے لیکن چھتیس گڑھ نے اس کو نظر اندازکیا ہے۔درخواس گزارنے ساتھ ہی الزام لگایا کہ تین کھلاڑیوں رشبھ تیواری، اویناش دھاریوال اورآشوتوش سنگھ کو منتخب ٹرائل میں حصہ نہیں لینے کے باوجود ٹیم میں شامل کیا گیا اور ساتھ ہی انتخاب کے عمل میں امتیازی سلوک کیا گیا۔ہائی کورٹ نے معاملے کی سماعت کی اگلی تاریخ 18اکتوبر رکھی ہے۔چھتیس گڑھ طویل بی سی سی آئی کا ایسوسی ایٹ رکن رہا ہے اور اس سال فروری میں بی سی سی آئی نے ریاست کو مکمل رکنیت دی۔


Share: