ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں وقف بورڈ کے 4.5کروڑ روپیوں کا معاملہ،بینک منیجر و اسسٹنٹ منیجر گرفتار

چنتامنی میں وقف بورڈ کے 4.5کروڑ روپیوں کا معاملہ،بینک منیجر و اسسٹنٹ منیجر گرفتار

Mon, 30 Jan 2017 12:11:49    S.O. News Service

چنتامنی:30 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز)پچھلے چند دنوں قبل کرناٹکا اسسٹنٹ بورڈ آف اوقاف کی ملکیت والے تقریباََ ساڑھے چار کروڑ روپئے چنتامنی کے وجیا بینک میں ڈپازٹ کئے جانے اور اس میں ہیرا پھیری کئے جانے کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا اس خصوص میں وقف بورڈ کے چیف اکاؤنٹ آفیسر تلسی داس نے یہاں کے ٹاون پولیس تھانہ پہنچ کروجیا بینک منیجر سشیلا اور اسسٹنٹ منیجر ماراکنپا اور وقف بورڈ کے( ایف ڈی اے)آفیسر سید سراج احمد کے خلاف  معاملہ درج کرایا  تھا ۔ جیسے ہی یہ خبراخباروں وغیرہ میں آئی تو حضرت ٹیپو سلطان اسوسی ایشن ،و ٹیپو سیکولر سینا جنتادل(ایس)لیڈروں نے اس ہیرا پھیری کے معاملے کو سی او ڈی کے حوالے کئے جانے کا مطالبہ کیا اوروقف کے سی۔ای۔او ۔کو معطل کرکے قانونی کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا  تھا۔

یہاں کی ٹاون پولیس نے اس ہیرا پھیری کے معاملہ کی مزید چھان بین کرنے کیلئے معاملہ چکبالاپور ضلع کرائم برنچ کے حوالے کیا تھا کرائم برانچ کے سرکل انسپکٹر نارائن سوامی نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی ۔کرائم برانچ پولیس نے وجیا بینک منیجر سشیل اور اسسٹنٹ منیجر ماراکنپا کو 25جنوری کی رات  ہاسن ضلع کے ایک گاؤں سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔ کل رات وجیا بینک منیجر اور اسسٹنٹ منیجر کو چنتامنی کے سیول کورٹ جج کے مکان میں پیش کرکے دونوں کو قانون کے حوالے کیا گیا ہے ۔کرائم برنچ پولیس زرائع کے مطابق اس معاملہ میں مزید کئی لوگ شامل ہے ان کو بھی گرفتار کرنے کیلئے کرائم برانچ پولیس جدوجہد کررہی ہے ۔


Share: