چنتامنی:4 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی کے ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی نے آج اپنے دفتر میں طلب کردہ آخباری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز پیر کے دن ریاستی وقف بورڈ کے 4.45کروڑ روپئے رقم کو وجئے بینک افسران ہی ہیا پھیری کے ذریعے ہڑپ کیے جانے کی واردات سامنے آئی تھی انہوں نے اس واقع کی ساری تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شہر کے وجئے بینک منیجر اے۔سوشیلا مورخہ 15اکتوبر 2016کو ریاستی وقف بورڈ کو ایک تحریربھیجی تھی کہ چنتامنی کے وجئے بینک میں 10کروڈ روپئے جمع کئے گئے تو سالانہ 7.5فیصد سود ملے گا اُسی تحریر کے بنیاد پر ریاستی وقف بورڈ کے ایک افسر بنگلور بنسن ٹاون انڈین بینک میں ڈپازٹ 2.29کروڈاور 1.71کروڈ کی گئی تھی ڈ پازٹ کی مدت ختم ہونے کے سبب اُس رقم کو چنتامنی کے وجئے بینک میں ڈپازٹ کرنے کیلئے 26نومبر 2016کو پلان کیا جاتا ہے ۔اُس پلان کے مطابق بنگلور بنسن ٹاون انڈین بینک چیک سے 2.25کروڈ اور ایک چیک میں 1.71کروڑ روپئے اس طرح دو چیکوں کے زریعے وقف بورڈ کے سی۔ای۔او۔کے نام پر ڈپازٹ کرنے کیلئے 2دسمبر 2016 کو چنتامنی وجئے بینک کووقف کیشیر سید سراج کے زریعے بھیجا جاتا ہے ۔پھر 7دسمبر 2016کو چیکوں کی رقم کو وجئے بینک کی منیجر اپنے بینک میں ڈپازٹ کرلیتی ہے ڈپازٹ کی گئی رقم کا بانڈ دینے میں بینک منیجر تاخیر کرتی ہے اُس کے بعد ڈپازٹ کی گئی رقم کا بانڈ حاصل کرنے کیلئے 29دسمبر 2016کو وقف کمیٹی کے کیشیر چنتامنی وجئے بینک پہنچ کر ڈپازٹ کی گئی رقم کا بانڈ مانگنے پر بینک کی منیجر جواب دیتی ہے کہ وقف بورڈ سے مجھے تحریر آئی تھی اور اُس میں ہدایت دی گئی تھی کہ وقف کے جو4.45کروڑ رقم ڈپازٹ کی گئی ہے اُس کو آجئے شرم ٹریڈنگ کمپنی اکاؤنٹ نمبر 146500301000157کو 4.45کروڑ روپئے ٹرانسفر کردیا جائے میں نے اُس ہدایت پر ٹرانسفر کردیا ۔
کرشنارمورتی نے مزید بتایا کہ وقف کے افسران کہہ رہے ہیں کہ ہم نے وقف کی رقم کو ٹرانسفر کرنے کیلئے کوئی تحریری ہدایت نہیں دی تھی بلکہ بینک منیجر نے جعلی وقف کی تحریر تیار کرکہ ساری رقم کو ہڑپ کردیا ہے پھر وقف کے ایک اہم افسر تلسی داس چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ پہنچ کر ایف آئی آر درج کرتے ہیں کہ بینک منیجر سوشیلا اسسٹنٹ منیجر مر کنپا اور وقف کے کیشیر سید سراج پاشاہ وغیرہ شامل ہوکر وقف کی رقم کو ہڑپ کردئیے ہیں اس شکایت پرآئی پی سی 1860یو آر ایس ۔409،416،417،418،420،485،467،468،477،4771سیکشن کے تحت معاملہ درج ہوا ہے اور اس معاملہ کی مزید تحقیقات کرنے کیلئے چکبالاپور ضلع کرائم برنچ (ڈی۔سی۔بی۔)کے حوالے کیا گیا ہے بینک کی منیجر سوشیلا اور اسسٹنٹ منیجر مر کنپا دونوں فرار ہے اُن کو گرفتار کرنے کیلئے چکبالاپور ضلع سپرٹنڈنٹ آف پولیس چائترا کے زیر نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔