ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں منسپل کونسل افسروں کا چھاپہ ،پلاسٹک کور ضبط

چنتامنی میں منسپل کونسل افسروں کا چھاپہ ،پلاسٹک کور ضبط

Tue, 31 Jan 2017 11:42:49    S.O. News Service

چنتامنی:31 /جنوری(محمد اسلم؍ایس او نیوز)تجارتی مرکز شہر چنتامنی میں پھر سے پلاسٹک کور کا استعمال زور شور پر ہورہا ہے ۔پچھلے تین ماہ قبل منسپالٹی عملہ نے پلاسٹک کور فروخت کرنے والے دکانوں پر چھاپہ ماراتھا اُس کے بعد سے شہر بھر میں پلاسٹک کور کو میڈیکل اسٹورس ،گوشت کے دکان ،ودیگر دکانوں میں فروخت اور استعمال کیاجارہا تھااس کے متعلق کئی مقامی لوگوں نے منسپالٹی عملہ سے شکایت کی تھی لیکن شکایت سن کر بھی منسپالٹی عملہ خاموش ہوجایا کرتے تھیں۔

منسپالٹی کے کمشنر وی۔منی سوامی ،ہیلتھ انسپکٹر سی۔کے۔بابو،ہیلتھ انسپکٹر ارتی،ودیگر منسپالٹی کے عملہ نے شہر کے چیلور روڈ کے مختلف دکانوں میں پلاسٹک کور کے فروخت کرنے کی اطلاع پاکر آج منسپالٹی کی ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے چیلور روڈ کے مختلف دکانوں میں فروخت کیا جارہا پلاسٹک کاؤر کو ضبط کرکے  دکان مالک پر جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔اس موقع پر ہیلتھ انسپکٹر سی۔کے۔بابو نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج شہر کے چیلور روڈ کے مختلف دکانوں پر چھاپہ مارکر 10ہزار روپیوں سے زائد مالیت کے پلاسٹک کور کو ضبط کرکہ دکان مالک پر جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ سختی سے وارنگ دی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ عنقریب بلدیہ کی طرف سے پلاسٹک ممنوع مہم کے تحت عوامی بیداری ریلی کا اہتمام کیا جائیگا اور لوگوں کو معلومات کرائی جائے گی کے پلاسٹک کے استعمال سے کتنے نقصانات ہیں۔اس موقع پر ہیلتھ افسر آرتی نے بھی آخباری نمائندوں سے بتایا کہ آج جس طرح سے ہر چیز میں پلاسٹک کا استعمال کیاجارہا ہے اس سے پوری دنیا پر خطرہ لاحق ہوگیا ہے خصوصاََ 40 /میگران سے کم مٹاپے والی پلاسٹک انسانی جان اور دیگر جانداروں کے لئے خطرہ ثابت ہورہی ہے اس دھرتی کے ماحول کو خراب کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ اسی پلاسٹک کا ہے۔


Share: