چنتامنی:3 /فروری(محمد اسلم؍ایس او نیوز )تعلقہ نڈگورکی گرام کے حدود میں اچانک کئی آوارہ کتوں نے بکریوں پر حملہ کرکہ 15بکریوں کو زخمی کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 20بکریاں شدید طور پر زخمی ہوئی ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نڈگورکی گرام کی ساکنہ کمل اماّ حسب معمول بکریوں کو چرا کر گھر واپس لوٹ رہی تھی جب بکریاں گاؤں کے قریب گھاس چر رہی تھی تو اچانک آوارہ کتوں نے بکریوں پر حملہ کردیا بتایا جارہا ہے کہ کمل اماّ کی بکریوں پر آوارہ کتوں کے حملہ کرنے سے ایک لاکھ سے زائد مالیت کا نقصان ہو ا ہے ۔