سنتیاگو28جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چلی میں شدید جنگلاتی آگکے سبب ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوان یہ آگ پھیلتی ہوئی تین ہزار آٹ سو ستر اسکوائر کلو میٹر تک پھیل چکی ہے۔ اس آفت کو ملک کی بدترین جنگلاتی آگ قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں ایک سو تیس مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، جن میں سے ساٹھ مقامات پر آگ قابو سے باہر ہو چکی ہے۔ گرم موسم اور تیز ہوائیں آگ بجھانے میں مشکل کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ اس آگ پر قابو پانے کے لیے چار ہزار فائر فائٹرز فعال ہیں۔