ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پلوامہ میں دو دنوں سے جاری تصادم ختم، 3 دہشت گرد ہلاک،4گھرتباہ

پلوامہ میں دو دنوں سے جاری تصادم ختم، 3 دہشت گرد ہلاک،4گھرتباہ

Tue, 04 Jul 2017 19:54:09    S.O. News Service

سرینگر،4جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ چل رہے تصادم میں منگل کو ایک اور دہشت گرد ڈھیر ہو گیا۔مہم کا آج دوسرا دن رہا۔قریب 32گھنٹے سے جاری اس تصادم میں دو اور دہشت گرد کے مارے جانے کا خدشہ ہے، لیکن ابھی تک اس کی لاش برآمد نہیں کی جا سکی ہے۔سیکورٹی فورسز اب اپنا آپریشن ختم کرکے واپس کیمپ واپس آ چکی ہیں۔وجہ ہے تصادم والی جگہ پر بھاری بھیڑ کا جمع ہونا، ان میں سے کچھ شرارتی عناصر نے پتھراؤ بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔ایسے میں اگر سیکورٹی فورسز اپنی تلاشی مہم جاری رکھتے ہیں تو انہیں گولی چلانی پڑتی اور شاید کچھ افراد زخمی ہوتے یا پھر مر جاتے۔اس سے بچنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے اپنا آپریشن ختم کرنا ہی بہتر سمجھا۔باوجود تقریبا 20عام افراد زخمی ہو گئے جو تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز پر پتھر بازی کر رہے تھے تین کو گولی بھی لگی ہے۔ہلاک تین دہشت گردوں میں سے ایک غیر ملکی اور دو مقامی ہیں۔ہلاک دونوں دہشت گرد میں سے ایک کفایت ہے اور دوسرا جہانگیر ہے۔اس کارروائی میں فوج کے ایک میجر سمیت پانچ جوان زخمی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ پولیس کا ایک اور سی آر پی ایف کے افسر بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد کشمیر بنے گا دارالاسلام کا نعرہ دینے والے دہشت گرد حزب المجاہدین سے نکلے ذاکر موسی کے دھڑے کے ہیں۔سکیورٹی کو پیر کو جب پلوامہ کے بامن گاؤں میں دو سے تین دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خبر ملی تو اس کے بعد گاؤں کو گھیر کر تلاشی مہم چلائی گئی۔دہشت گردوں کو فوج کے آنے کی جیسے بھنک لگ گئی تو وہ محفوظ جگہ کی طرف بھاگے۔جوانوں نے ان کا پیچھا کر انہیں تصادم میں الجھا لیا۔آپریشن کے دوران چار گھر بھی تباہ ہو گئے۔یہ وہی گھر ہیں جہاں دہشت گرد بھاگ کر چھپے تھے۔کارروائی کے دوران ایک ایک کرکے سکیورٹی فورسز نے سارے دہشت گرد مار ڈالے۔


Share: