ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پروفیسر سیدہ آمنہ ناز،پروفیسر محمد شاکراورڈاکٹر گورو سنگھ یونیورسٹی کورٹ کے رکن نامزد

پروفیسر سیدہ آمنہ ناز،پروفیسر محمد شاکراورڈاکٹر گورو سنگھ یونیورسٹی کورٹ کے رکن نامزد

Wed, 17 May 2017 21:58:00    S.O. News Service

علی گڑھ17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے امراضِ نسواں و اطفال شعبہ کی سربراہ پروفیسر سیدہ آمنہ ناز، شعبہئ کیمیا کے سربراہ پروفیسر محمد شاکر اور پروستھوڈونٹکس/ ڈینٹل میٹیریل شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر گورو سنگھ کو سینئرٹی کی بنیاد پر یونیورسٹی کورٹ کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی رکنیت کی مدت تین سال یا ان کے شعبہ کا سربراہ بنے رہنے تک ہوگی۔مذکورہ سربراہانِ شعبہ کی تقرری شعبہئ صیدلا کے سربراہ پروفیسر تاج الدین۔ تشریح البدن شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر عبید اللہ اور لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس شعبہ کے سربراہ پروفیسر شباہت حسین کے ذریعہ کی گئی خالی جگہوں پر کی گئی ہے۔
 


Share: