جموں، 13 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان فوجیوں نے24 گھنٹوں کے اندر دوسری بارامن معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج پونچھ ضلع سے لگی کنٹرول کی حد لائن پرمارٹرگولے داغے اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے بعد بھارتی فوج کے جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔دفاعی ترجمان نے بتایاکہ پونچھ سیکٹر میں صبح تقریباََ6:40 بجے پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی غیراعلانیہ خلاف ورزی کی اور82 ملی میٹر کے مارٹر اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ ترجمان نے بتایاکہ بھارتی فوج کے جوانوں نے مورچہ سنبھال لیااورپاکستانی فائرنگ کا منھ توڑ جواب دیا. انہوں نے بتایاکہ ابھی رک-رک کر فائرنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ بھارتی فوج میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ پونچھ ضلع میں کل سے پاکستانی فوج کی یہ دوسری بارامن معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔اس سے پہلے پاکستانی فوجیوں نے کل بھی پونچھ ضلع میں مارٹرداغے اورفائرنگ کی تھی۔