ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پاکستان نے ہندوستان کی کلبھوش جادھو تک سفارتی رسائی کی مانگ کو پھر خارج کیا

پاکستان نے ہندوستان کی کلبھوش جادھو تک سفارتی رسائی کی مانگ کو پھر خارج کیا

Sun, 02 Jul 2017 22:32:33    S.O. News Service

اسلام آباد،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان نے اتوار کو ایک بار پھر ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو تک سفارتی رسائی کی مانگ کو ٹھکرا دیا ہے۔یہ 18ویں بار ہے جب پاکستان نے جادھو تک ہندوستان کی سفارتی رسائی کی مانگ کو ٹھکرا دیا ہے۔بتا دیں کہ ہفتہ کو ہندوستان نے جلد سے جلد کلبھوشن جادھو سے سفارتی رسائی کی مانگ دہرائی تھی۔ہفتہ کو ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کی جیلوں میں بند قیدیوں کی فہرست کا لین دین سفارتی ذریعے سے کیا۔ان میں سول قیدیوں اور ماہی گیروں کے نام بھی شامل ہیں۔
جادھو کے علاوہ ہندوستان نے ممبئی کے حامد نہال انصاری کے لئے بھی سفارتی رسائی کی مانگ کی تھی۔انصاری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ 2012میں ایک لڑکی سے آن لائن دوستی ہونے پر وہ افغانستان گئے، جہاں سے غیر قانونی طور پر پاکستان پہنچ گئے تھے۔ہندوستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ ہندوستان نے ایک بار پھر پاکستان سے درخواست کی کہ وہ حامد نہال انصاری اور کلبھوشن جادھو سمیت پاکستان کی جیلوں میں بند ہندوستانی شہریوں کو جلد مکمل سفارتی مدد مہیا کرائے۔
وہیں پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ جادھو کو ایک عام قیدی کے طور پر پیشی کوہندوستان حقائق کو مسترد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ کمانڈر جادھو ہندوستانی بحریہ کا ایک افسر ہے جسے ہندوستان کے خفیہ محکمہ را ((RAWکی جانب سے جاسوسی، دہشت گردی اور تباہ کن سرگرمیوں کے لئے پاکستان بھیجا گیا تھا، جس کی وجہ سے بہت سے بے گناہوں کی جان گئی۔
 


Share: