ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پاریکر 24 مارچ کو گوا کا بجٹ پیش کریں گے،اسمبلی میں زورآزمائی آج

پاریکر 24 مارچ کو گوا کا بجٹ پیش کریں گے،اسمبلی میں زورآزمائی آج

Wed, 15 Mar 2017 22:13:43    S.O. News Service

پنجی، 15 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گواکے وزیراعلیٰ منوہرپاریکر24 مارچ کو ریاستی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کے زیرقیادت حکومت کے موقف کی نشاندہی کریں گے۔ساحلی ریاست کے وزیراعلیٰ کے طورپرکل چوتھی بارحلف لینے والے پاریکر نے یقین ظاہر کیا کہ وہ ایوان میں طاقت جیتنے میں کامیاب رہیں گے۔ انہیں کل ایوان میں اکثریت ثابت کرناہے۔پاریکرنے کہاکہ سیشن کل(طاقت ٹیسٹ کے لئے) بیٹھے گااور23 مارچ تک ملتوی ہوجائے گا۔ پہلے دن(23مارچ کو) گورنر کو اسمبلی میں خطاب کریں گے اور دوسرے دن(24 مارچ)کومیں بجٹ پیش کروں گا۔ پاریکر نے کہا کہ بجٹ کی ترجیح ریاست کی معیشت کا استحکام ہو۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ دستاویز کی بنیاد پر بجٹ ہوگا جس میں تقریر کم اور اعدادوشمارسے زیادہ ہوں گے۔


 


Share: