ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ٹی ڈی پی عوام کے فیصلے کا احترام کرے گی: نائیڈو

ٹی ڈی پی عوام کے فیصلے کا احترام کرے گی: نائیڈو

Wed, 12 Dec 2018 01:47:24    S.O. News Service

امراوتی/ آندھرا پردیش:11/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ٹی ڈی پی کے اتحادکو شکست ملنے کے بعد تیلگو دیشم پارٹی کے صدر اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے منگل کو کہا کہ ان کی پارٹی عوام کے فیصلے کا احترام کرے گی۔ نائیڈو نے تلنگانہ راشٹر سمیتی کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کو اپنی پارٹی کی شاندار فتح کے لیے مبارک باد دی۔ نائیڈو نے ایک بیان میں کہا کہ چندر شیکھر راؤ کو میری طرف سے مبارک باد ہو۔ اتحاد میں کانگریس اور ٹی ڈی پی کے علاوہ سی پی آئی وغیرہ بھی شامل ہیں۔ نائیڈو نے کہا کہ اگرچہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ عوام بی جے پی کا متبادل تلاش ر ہیں ہے۔کانگریس کے بھوپیش بگھیل نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں سی ایم عہدے پر فیصلہ کانگریس قیادت کرے گی ۔ تمام رکن اسمبلی وزیر اعلی کے عہدے کے دعویدار ہیں اور میں بھی ان میں سے ہوں۔ 


Share: