ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹی جیکب یو پی ایس سی کے سکریٹری مقررکئے گئے

ٹی جیکب یو پی ایس سی کے سکریٹری مقررکئے گئے

Fri, 03 Mar 2017 21:55:49    S.O. News Service

نئی دہلی، 3 /مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سینئر آئی اے ایس افسر ٹی جیکب کو آج یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی)کا سکریٹری مقرر کیا گیاہے۔ان کا یہ عہدہ حکومت ہند کے ایڈیشنل سکریٹری کے عہدے کے برابر ہو گا۔یو پی ایس سی میں تقرری سے پہلے 1984تمل ناڈو بیچ کے افسر جیکب پرسنل اینڈ ٹریننگ محکمہ میں ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ایک سرکاری نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ شپنگ کی وزارت کے تحت انڈین بین ملکی آبی گزرگاہ کے صدر امیتابھ ورما کو فوری طور پر ان کے اصل کیڈربہار واپس بھیج دیا گیا ہے۔خواتین واطفال کی بہبودی کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر اس وقت اپنی فرائض انجام دینے والیں نوتن گہا بسواس کو انڈین بین ملکی آبی گزرگاہ میں سکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔مرکزکے زیرانتظام ریاست کیڈر،1983بیچ کی افسر بسواس 31/جولائی 2018تک یا اگلے حکم، دونوں میں سے جو بھی پہلے ہو،تک اس عہدے پر رہیں گی۔جوہری توانائی زمینی کمیشن میں رکن(خزانہ)وندتا شرما کو ریٹائرڈ ہونے والے اے وجے آنند کی جگہ پر خلائی محکمہ میں ایڈیشنل سکریٹری اور خزانہ مشیر مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شرما کرناٹک کیڈرکے1986بیچ کے افسر ہیں۔فی الحال لازمی انتظار پر رہنے والے بالا پرساد کو پنچایتی راج کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا ہے،وہ ریٹائرڈ ہونے والے اے کے گوئل کی جگہ لیں گے۔پرساد منی پور کیڈر کے انڈین فاریسٹ سروس کے افسرہیں۔
 


Share: