نئی دہلی:4/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹرینوں کی تاخیر پسندی سے ہو رہی مسافروں کو ذلت سے بچنے کے لئے ریلوے زون نے منفرد انداز میں ٹرینوں کے ارائی ول ٹائم کو بڑھا رننگ ٹائم بڑھا دی ہے۔ ملک بھر میں تقریبا 300 ٹرینوں کے آمد کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ریلوے زون نے اس کے لیے اپنے لیول پر فیصلہ لیا ہے۔شمالی ریلوے کی بات کریں، تو اس نے 95 ٹرینوں کی آمد وقت بڑھا دیا ہے، جس سے ان ٹرینوں کی رننگ ٹائم بڑھ گئی ہے۔ شمالی ریلوے نے 12 جولائی سے ان ٹرینوں کی آمد وقت 15 سے لے کر 60 منٹ تک بڑھا ہے۔اگرچہ ریلوے حکام نے اس فیصلے کے پیچھے یہ دعوی کیا ہے کہ اس سے ریلوے کے مسافروں کو ٹرینوں کے صحیح وقت کی آمد کا پتہ چلتا رہے گا اور اسی کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ یہ بندوبست کچھ وقت کے لئے کیا گیا ہے، کیونکہ ریلوے ٹریک پر جگہ ۔جگہ میٹنس کا کام چل رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اس لیے ٹرینوں کی رننگ ٹائم میں میٹنس کو بھی ذہن میں رکھا گیا ہے۔ٹرینوں کی آمد کے وقت میں اضافہ کا فیصلہ شمالی ریلوے نے 12 جولائی سے ہی نافذ کر دیا ہے۔