واشنگٹن11جنوری(آئی این ایس انڈیا)امریکی خفیہ اداروں نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوآگاہ کیا ہے کہ روسی حکام کے عوے کے مطابق اُن کے پاس ٹرمپ کی انتہائی اہم ذاتی اورمالی معلومات ہیں۔ ٹرمپ نیاسے ایک من گھڑت خبر اور سیاسی چال قرار دیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این اور اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ سربراہ مملکت باراک اوباما کو دو صفحات پر مبنی ایک دستاویز پیش کی، جس میں اُن باتوں یا واقعات کی تفصیلات درج ہیں، جو اِن کے لیے امکاناً شرمندگی کا باعث ہو سکتے ہیں۔ٹرمپ سے متعلق جن خبروں کا ذکر کیا جا رہا ہے، ان کا تعلق 2013ء میں اُن کے دورہء ماسکو سے ہے۔ اس دورے میں ٹرمپ نے ماسکو کے ایک پر تعیش ہوٹل میں قیام کیا تھا اور اس دوران انہوں نے جسم فروش خواتین کے ساتھ سکیس ویڈیوز بنائی تھیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ تمام ویڈیوز یا مواد ممکنہ طور پر بلیک میل کرنے کے لیے اکھٹاکیا گیا تھا۔امریکی خفیہ اداروں کا خیال ہے کہ روس اس طرح ٹرمپ پرکوئی خاص قسم سے اثرورسوخ بڑھاناچاہتاہے۔اس تناظر میں باراک اوباما نے این بی سی سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو علم ہے کہ میں نے یہ رپورٹ نہیں دیکھی اور میں نے اس حوالے سے خبریں بھی نہیں دیکھیں۔ تاہم قومی سلامتی کا خیال کرتے ہوئے اور اصولی طورپر میں کسی بھی خفیہ معلومات پر تبصرہ نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ کانگریس اور ٹرمپ انتظامیہ مل کرہیکنگ کے اِس اسکینڈل کے ذمہ داروں کا پتا لگانے کی کوشش کریں گے، جس نے حالیہ مہینوں کے دوران امریکی سیاست کو مصروف رکھا۔امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے بارے میں گزشتہ ہفتے جمعے کے روز خفیہ اداروں کے سربراہوں نے ٹرمپ کوآگاہ کیاتھا اور اسی دوران انہیں اِن دستاویزات کے بارے میں بھی بتایا گیا تھا۔ اس میں یہ بھی ذکر بھی کیا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے لیے کام کرنے والے کچھ لوگ روسی ثالثوں کے ساتھ رابطے تھے۔ٹرمپ کے ایک قریبی ساتھی کیلین کونوے کے مطابق، کچھ بھی تصدیق شدہ نہیں ہے۔