ہبلی 29؍اگست (ایس او نیوز) لنگایت طبقے کی ہی ایک شاخ کہے جانے والے ویر شیوا طبقے کے اجلاس میں لنگایت اجلاس کا دعوت نامہ لوگوں میں تقسیم کرنے پر ایک عمر رسیدہ شخص کی جم کر پیٹائی کرنے کا واقعہ ہبلی کے رمباپوری کلیان منٹپ میں پیش آیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ جب رمبا پوری کلیان منٹپ میں ویرت شیوا چنتن سبھا جاری تھی تو لنگایت طبقے کی طرف سے ایک دعوت نامہ وہاں پر موجود حاضرین میں تقسیم کیا جانے لگا۔ ایک عمر رسیدہ شخص کی اس حرکت پر ناراض لوگوں نے اس کی جم کر پیٹائی کی اور اسے اجلاس سے باہر بھیج دیا۔دراصل ویر شیوا طبقے کی طرف سے یہ اجلاس رمباپوری جگد گرو کی قیادت میں منعقد ہواتھا اور اس میں لنگایت طبقے کو ایک الگ مذہب کا مقام دینے کی مانگ کرنے والوں کے خلاف اقدامات کا منصوبہ بنایا جارہاتھا۔