ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کی حکومت سے اپیل: بغیر رجسٹریشن والے چائلڈ ہوم بندکئے جائیں

نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کی حکومت سے اپیل: بغیر رجسٹریشن والے چائلڈ ہوم بندکئے جائیں

Tue, 10 Jul 2018 01:32:31    S.O. News Service

نئی دہلی:9/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جھارکھنڈ میں ’ مشنریز آف چیریٹی‘ کی ایک تنظیم سے بچوں کو مبینہ طور پر بیچے جانے کے پس منظر میں معروف سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے کہا کہ حکومت تحفظ اطفال کے قانون کے تحت ان تمام چائلڈہوم کا فوری رجسٹریشن کرنا چاہئے اور جو رجسٹرڈ نہیں ہوتے ہیں ان کو بند کیا جائے۔کیلاش ستیارتھی نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ مشنریز آف چیریٹی جیسے اداروں، سادھوؤں کے آشرموں اور غریب بچوں کے لئے چل رہے اسکولز وغیرہ تمام اقامتی اداروں کا جے جے قانون کے تحت رجسٹریشن ہوا ہوتا تو وہ قانونی نگرانی کے دائرے میں رہتے ۔ممکنہ طور ان میں رہنے والے بچوں کے ساتھ ایسے گھناؤنے جرم نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ تمام چائلڈہوم کو جے جے قانون کے مطابق فوری طور پر رجسٹرکریں، اگر ایسے چائلڈہوم یا اقامتی ادارے جہاں صغر سنی کے بچہ مقیم ہیں ، ان کا رجسٹرڈ نہیں ہیں، تو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ان اداروں پر ایک لاکھ روپے مہینے کے حساب سے جرمانہ لگایا جائے۔ اس کے علاوہ ایسے چائلڈہوم کو بھی غیر قانونی قرار دے کر بند کیا جائے۔ستیارتھی نے کہا کہ ملک چائلڈہوم کی صورتحال نہایت ہی شرمناک اور خستہ حال ہے ۔مسلسل شرمناک انکشافات ہو رہے ہیں، کہیں بچوں کو غائب کراکر فروخت کیا جا رہا ہے، تو کہیں بچیاں وارڈن یا افسروں کے پاس بھیجی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے چائلڈہوم میں غیر قانونی طور پر چھپا کر رکھے گئے بچوں سے غلامی،(مبینہ) تبدیلی مذہب، استحصال کے جرائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے ۔ بچپن بچاؤ تحریک نے ہر طرح کے چائلڈہوم اور شیلٹر ہومز کو باقاعدہ اور درست کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس پر سخت فیصلہ آیا تھا۔ستیارتھی نے کہا کہ اس فیصلے میں کسی بھی طرح کی دیکھ بھال اور حفاظت کے ضرورت مند بچوں کو رکھنے والے چائلڈہوم کا لازمی رجسٹریشن کرائے جانے کے احکامات دیے گئے تھے۔ 


Share: