بھتیجے کے جلد صحت مند ہونے کے تئیں نیک خواہشات ،سنجے جھانے اسپتال میں عیادت کی
پٹنہ22اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ترنمول کانگریس کے رہنما اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے جلد صحتمند ہونے کی خواہش کی ہے جو ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔نتیش نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ سے اس سلسلے میں بات کی اور اپنے نمائندے سنجے جھا کو کولکاتہ بھیجا ہے۔جے ڈی یو کے سینئرلیڈراوربہارقانون ساز کونسل کے سابق رکن سنجے نے آج کولکاتہ میں واقع بیل ویو نرسنگ ہوم جاکر ابھیشیک بنرجی کودیکھا اور نتیش کمار کا پیغام دیا۔سنجے نے فون پربتایا کہ ممتا بنرجی نے اس کے لیے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ سنجے نے ابھیشیک بنرجی کے والداور ممتا بنرجی کے بھائی امت بنرجی سے بھی ملاقات کی اور وزیراعلیٰ نتیش کی جانب سے انہیں ایک خط پیش کیا۔ابھیشیک گذشتہ منگل کو اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب ان کی گاڑی مرشدآباد سے سنگورواپسی کے دوران قومی شاہراہ نمبر دو پر گر کر تباہ ہو گئی۔