ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نتیش کمار نے بھونیشور ہسپتال سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا

نتیش کمار نے بھونیشور ہسپتال سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا

Tue, 18 Oct 2016 20:02:41  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ، 18اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اڑیسہ کے بھونیشورمیں واقع ایک ہسپتال میں شدید آگ لگنے کی وجہ سے 22لوگوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔بہار کے وزیراعلیٰ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ اس بحران کی گھڑی میں بہار اڑیسہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔انہوں نے خدا سے دعاء کی کہ اس حادثے میں اپنے لوگوں کو کھونے والے سوگوار خاندانوں کوخداطاقت دے۔وزیراعلیٰ نتیش کمارنے زخمیوں کے جلد ٹھیک ہونے کی بھی دعا کی۔نتیش کمار جنتا دل یونائیٹڈ(جے ڈی یو) کے صدربھی ہیں۔بھونیشور کے ایک ہسپتال میں کل رات ہوئے آگ میں 22افراد کی موت ہو گئی جبکہ 106افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کراکر علاج کیا جا رہا ہے۔


Share: