ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناوندا میں بم دھماکہ کی جھوٹی افواہ سے عوام میں دہشت

ناوندا میں بم دھماکہ کی جھوٹی افواہ سے عوام میں دہشت

Wed, 01 Feb 2017 12:09:48    S.O. News Service

بیندور یکم/فروری (ایس او نیوز) بیندور سے قریب ناوندا میں بڈاڈکا نامی مقام پر بم دھماکہ ہونے کی اطلاع جیسے ہی بیندور پولیس کو ملی پولیس افسران بڑی تیزی سے حرکت میں آگئے۔مگر جب تک پولیس تحقیقات کے لئے متعلقہ مقام تک پہنچتی عوام میں دہشت پھیل چکی تھی۔لیکن اچھی بات یہ رہی کہ پولیس نے معائنہ جائے واقعہ کا معائنہ کرنے کے بعد اسے جھوٹی افواہ قرار دیا ہے۔ یہ واقعہ 30/ جنوری بروز پیر کو پیش آیا ۔

    ذرائع کے مطابق  گزشتہ چار دنوں سے بڈاڈکامیں لکشمی جناردھن مندر کا تہوار چل رہا تھا۔اسی تناظر میں پٹاخے بازی بھی زوروں پر تھی۔ایک مقامی عورت نے پٹاخے بازی کا کچر اور دوسرا کوڑاکرکٹ جمع کرکے اس میں آگ لگای۔ اس دوران ایک زبردست دھماکہ ہوا۔دھماکے کی شدت سے قریب میں لگی ہوئی ٹیوب لائٹوں کو نقصان پہنچا۔مقامی عوام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز 10کیلو میٹر تک سنائی دی تھی۔کچرے کو آگ لگانے والی خاتون دھماکہ ہوتے ہی موقع پر سے بھاگ کھڑی ہوئی۔

  دھماکے کی خبر ملتے ہی بیندور پولیس اور فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اورعوام سے معلومات حاصل کیں۔جس سے پتہ چلا کہ یہ کوئی اصلی بم نہیں تھا، بلکہ کچھ شر پسندوں نے ایک گول شکل کے آئس کریم بال میں بارودی پاوڈر رکھ کر کچرے میں پھینک دیا تھا۔کنداپور تعلقہ میں دہشت کی لہر دوڑانے والے اس واقعے کے تعلق سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔


Share: