میسور 4جنوری (ایس او نیوز ) ایوین فلو (Avian Flu) کے پھوٹ پڑنے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیر جنگلات ڈی راماناتھ رائے نے اچانک میسورو کے زو کا دورہ کیا۔وزیر موصوف نے زو کی اگزیکیٹیو ڈائرکٹر کملا کاریکلن اور دوسروں سے اس فلو کے پھوٹ پڑنے سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کیں اور تقریباً ایک ماہ تک زو آنے والے لوگوں کو داخلہ پر پابندی کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اپنے دورہ کے نتائج کے بارے میں تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے رائے نے کہا کہ چڑیوں اور جانوروں کے بہتر مفاد میں زو کو ایک ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔چڑیاگھر کے احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے لئے زو کو بند کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں ہے ۔ ایوین انفلوئنزا مردہ چڑیوں میں پایا جاتا ہے ۔اس کا انسانوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ عوام کو زو میں برڈ فلو سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ حیوانات کے ماہرین نے یہ بات بتائی۔میسور زو میں نقل مکانی کرکے آنے والے پرندوں میں اس برڈ فلور کا پتہ چلا اور یہ فلو مقامی پرندوں میں نہیں ہے ۔محکمہ افزائش مویشیاں و وٹرنری سائنسس کے حکام نے برڈ فلو کے پھیلنے کے امکانات کو خارج از امکان قرار دیا کیوں کہ زو ایک بند مقام ہے ۔زو کے اطراف کے 10کلومیٹر کے علاقہ میں نگرانی میں شدت پیدا کی جائے گی جہاں پولٹری فارمس سے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔زو سے متصل اوٹی روڈ کے سری گنپتی آشرم کے شکھاوانا کو برڈفلو کے خوف سے 10دن کیلئے بند کردیاگیا۔ آشرم کا یہ مشہور سیکشن احتیاطی اقدام کے طور پر بند کیا گیا ہے ۔اسی دوران محکمہ جنگلات نے کہا کہ نقل مکانی کے ذریعہ آنے والی چڑیوں کے اہم مقام منڈیا ضلع کی رنگناتھیٹو برڈ سینکچوئری میں احتیاطی اقدام کئے گئے ہیں۔ زو میں مناسب احتیاط کی جارہی ہے ۔جانچ کیلئے گذشتہ مہینہ مردہ پرندوں کے نمونے بھیجے گئے تھے اور اس کے نتائج منفی آئے ۔ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلات گنیش بھٹ اور فاریسٹ آفیسر دیوراج نے یہ بات بتائی۔