ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / میزورم امن بحالی مذاکرات ملتوی

میزورم امن بحالی مذاکرات ملتوی

Tue, 21 Feb 2017 22:29:35    S.O. News Service

ایجل، 21/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)میزورم حکومت اور ہمارا پیپلز کنونشن (ڈیموکریٹک)کے درمیان فروری میں ہونے والی طے شدہ بات چیت کو ٹال دیا گیا ہے، اب ا س بات چیت کے مارچ میں ہونے کا امکان ہے۔ریاست کے محکمہ داخلہ کے حکام نے آج کہا کہ امن کے عمل کو رفتار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس میں دو اور سرکاری محکموں کو بھی شامل کیا جائے گا۔اس سے پہلے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سکریٹری لال بیاک جا ما نے کہا کہ امن مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے اور اب یہ ختم ہونے کے قریب ہے، دونوں فریقوں کو امید ہے کہ مسئلے کا قابل قبول حل نکال لیا جائے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ مجوزہ فریم ورک سمجھوتے کو نافذ کرانے کے لیے ریاستی اسمبلی کی طرف سے سنگ لنگ ہلس کونسل میں اصلاح کرکے اسے ’سنلنگ ہلس ڈیولپمنٹ کونسل بنانے کے لیے  قانون پاس کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون کی دفعات کے لیے ریاست کے محکمہ قانون و انصاف کی طرف سے ان کومزید واضح کئے جانے کی ضرورت ہے، جس میں کچھ وقت لگے گا۔
 


Share: