ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / میرا کمار امبیڈکر مخالف ہیں:دلت مہاپنچایت

میرا کمار امبیڈکر مخالف ہیں:دلت مہاپنچایت

Sat, 15 Jul 2017 20:00:33  SO Admin   S.O. News Service

بھوپال15جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قومی دلت مہا پنچایت اور ڈاکٹر امبیڈکر پرنروابھوم کمیٹی، دہلی کے قومی صدر اندریش گجبھیے نے آج الزام لگایا کہ ملک میں ہورہے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار امبیڈکر مخالف ہیں۔گجبھیے نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ صدرکے انتخاب میں کھڑے امیدواروں میں اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار، امبیڈکر مخالف ہیں اور این ڈی اے کے امیدواررام ناتھ کوود امبیڈکروادی ہیں۔گجبھیے نے الزام لگایاکہ میرا کمار جب مرکز میں سماجی انصاف کی وزیر بنی تھیں، تب انہوں نے دہلی میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر کے علی پور روڈ کے میوزیم کی ترقی اور تعمیر کا کام روک دیاتھا۔انہوں نے(میراکمار)میوزیم میں تالے لگوا دیئے تھے اور یادگار کی بجلی کٹوا کر اس جگہ کوتاریک کردیاتھا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دلتوں میں ڈاکٹر امبیڈکر کا جواحترام اورعقیدت ہے، اس سچائی کو میراکمار قبول نہیں کر پاتی ہیں، کیونکہ دلتوں کے درمیان یہ مقام ان کے والد بابو جگجیون رام کو کبھی نہیں مل پایا۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کانگریس نے شروع سے ہی ڈاکٹر امبیڈکر کی ساکھ اور خدمات کودبانے مٹانے اورمندمل کرنے کا کام کیا ہے۔
 


Share: