نئی دہلی،26فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حال میں مہاراشٹرکے مقامی بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو ملی بڑی کامیابیوں اور کانگریس پارٹی کو ملی کراری ہار کے درمیان اور اس سے پہلے اڑیسہ میں پارٹی کے بری کارکردگی کے بعد اب پارٹی کو دہلی میں ہونے والے ایم سی ڈی کے انتخابات کے لئے فکر ستانے لگی ہے،جہاں دہلی سے سیاست میں دھمال مچانے والی عام آدمی پارٹی نے ان سب کے درمیان اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرکے اپنے ارادے صاف کر دئے ہیں وہیں کانگریس خیمہ فمر میں ڈوباہوا ہے۔یہ بات اور ہے کہ مقامی سطح پر ابھی تک غیر بی جے پی ریاست کہیں جانے والی ریاستوں میں بھی بی جے پی کی بڑھتی ہوئی طاقت سے تمام پارٹیاں پریشان ہیں،اب دہلی میں مقامی باڈی کے انتخابات ہونے اور کانگریس پارٹی کے لئے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس بار دہلی میں زوردار اکثریت سے حکومت بنانے والی عام آدمی پارٹی پہلی بار انتخابات لڑنے جا رہی ہے۔پہلے بھی دہلی میں کانگریس کا سوپڑا صاف کرنے میں عام آدمی پارٹی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔اسمبلی میں پہلی بار کانگریس پارٹی کا ایک بھی امیدوار نہیں پہنچا اور بی جے پی کو صرف تین سیٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا تھا۔اس بار کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو سب سے بڑا حریف سمجھا جا رہا ہے اور بی جے پی کے لئے بھی اپنی بڑھی طاقت سب سے بڑا چیلنج ہے،ریاست میں کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی ایم سی ڈی انتخابات کو کافی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور یہ صاف ہے کہ دہلی کا الیکشن بھی اس بار کافی دلچسپ ہونے جا رہا ہے۔عام آدمی پارٹی کی پہلی فہرست کے بعد دہلی میں بی جے پی اور کانگریس بھی ٹکٹ تقسیم کو لے کر کافی آگاہ ہو گئے ہیں۔