ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی ہٹاؤ کے حسین خواب کی تعبیر کے لیے: اپوزیشن نے مہا گٹھبدھن کا ہوا کھڑا کردیا ہے: وجے گوئل

مودی ہٹاؤ کے حسین خواب کی تعبیر کے لیے: اپوزیشن نے مہا گٹھبدھن کا ہوا کھڑا کردیا ہے: وجے گوئل

Thu, 22 Nov 2018 01:31:24    S.O. News Service

نئی دہلی:21/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کجریوال حکومت پر دہلی کو تباہی کے راستے پر لے جانے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی وزیر وجے گوئل نے کہا کہ لیڈر اور پختگی کی کمی کا سامنا کر رہا اپوزیشن صرف مودی ہٹاؤ کے حسین خواب کے لئے مہا گٹھ بندھن کا ہوا کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ گوئل نے یہاں کہا کہ بی جے پی کے پاس قابل لیڈر نہیں ہے ،جہاں وزیر اعظم نریندر مودی جیسا مقبول عوامی لیڈر اور امت شاہ جیسا تنظیمی صلاحیت کا قابل صدر ہیں۔ وہیں اپوزیشن کے پاس لیڈرشپ اور پختگی کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف مودی کو ہٹانے کا حسین خواب دیکھ رہا اپوزیشن مہا گٹھ بندھن کا ہوا کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جہاں نہ تو خیالات کا کوئی میل ہے اور نہ ہی ان کی نیت ہی واضح ہے۔ گزشتہ پیر کو کجریوال پر مرچ پاؤڈر سے حملے کا ذکر کرتے ہوئے وجے گوئل نے کہا کہ وہ(کجریوال) سیکورٹی نہیں لینے کی بات کرتے تھے، لیکن پیر کو ان کی پارٹی کی پریس بریفنگ سے واضح ہو گیا کہ وہ’’ سیکورٹی‘‘ لئے ہوئے ہیں۔ کجریوال دعوی کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کے درمیان رہتے ہیں۔ ایسے میں یہ عوام کو طے کرنا ہے کہ تین درجے کی سیکورٹی کے نظام کے درمیان گٹکھے کے پیکٹ میں مرچ پاؤڈر سے وزیر اعلی پر حملہ کیا جانا اور حملہ آور کی طرف سے خود کو گرفتار کرنے کی صورت میں کیا چھپا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کجریوال دہلی کے عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کو آگے بڑھانے کی بجائے لوگوں کی توجہ بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اب بچپنا چھوڑیں۔ 1984 کے سکھ فسادات کیس میں عدالت کی طرف سے ایک مجرم کو پھانسی کی سزا سنانے کے واقعہ کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ عدالت کے اس فیصلے سے امید قائم ہوئی ہے کہ اس معاملے میں مجرموں کو سزا ملے گی جس میں کانگریس کے کئی بڑے لیڈر بھی شامل ہیں۔


Share: