نئی دہلی، 15/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے بیرین سنگھ کے منی پور کے وزیراعلیٰ کاحلف لینے پرآج انہیں مبارکباد دی اور یقین کا اظہار کیا کہ سنگھ کی ٹیم ریاست کی ترقی کے لیے انتھک کوشش کرے گی۔مودی نے ٹوئٹ کیاکہ مسٹر این بیرین سنگھ اور ان کی ٹیم کو حلف لینے پر مبارکباد، مجھے یقین ہے کہ ان کی ٹیم منی پور کی ترقی کے لیے جی جان سے کام کرے گی۔