منگلورو،29؍اگست (ایس او نیوز)ایک نیپالی نوجوان کو کوناجے پولیس اسٹیشن کے افسران نے اس الزام میں گرفتار کیا کہ اس نے اپنے ساتھ رہنے والے خاندان کی نابالغ نیپالی لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی ہے۔
گرفتار ملزم کا نام کُمّا سنگھ (22سال)بتایا جاتا ہے جو تھوکٹّو میں فاسٹ فوڈ کی دکان چلاتا ہے ۔کُما سنگھ اور اس کا بھائی دیرلکٹے کے ایک کرایے کے مکان میں دیگر تین نیپالی خاندانوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ساتھ میں رہنے والے ایک خاندان کی طرف سے پولیس میں درج شکایت کے مطابق گھر پر جب کوئی نہیں رہتاتھا تو کُما سنگھ ان کی لڑکی کے ساتھ عصمت دری کیاکرتا تھا۔ یہ سلسلہ گزشتہ 6 مہینے سے جاری تھا۔جب لڑکی حاملہ ہوگئی اور کُمّا سنگھ روپوش ہوگیاتو لڑکی کے والدین کو اس بات کا پتہ چلا اور انہوں نے پولیس میں شکایت درج کی۔
POCSOایکٹ کے تحت معاملہ درج کرنے کے بعدتحقیقات کرتے ہوئے کوناجے انچارج انسپکٹر کے ایم شریف کی رہنمائی میں سب انسپکٹر سوکمار کی ٹیم کُما سنگھ کو ڈھونڈنکالنے اور گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔