ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / معائنے میں رکاوٹ ڈالنے والے نرسنگ ہوم کے خلاف ہوگی کارروائی،ممتابنرجی نے دی وارننگ

معائنے میں رکاوٹ ڈالنے والے نرسنگ ہوم کے خلاف ہوگی کارروائی،ممتابنرجی نے دی وارننگ

Mon, 03 Apr 2017 20:44:24    S.O. News Service

کولکاتہ، 03 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریاست کے غیر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو روکنے کے لئے پہلے ہی کئی اقدامات اٹھا چکی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر غیر سرکاری ہسپتالوں کو خبردار کیا ہے۔ پیر کو مغربی میدنپر ضلع کے دو روزہ انتظامی دورے پرجھاڑگرام پہنچی ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر کوئی نرسنگ ہوم محکمہ صحت کے حکام کو ہسپتال کا معائنہ کرنے میں رکاوٹ کھڑی کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی خبردار کیا۔جھاڑگرام میں ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مغربی میدنپر ضلع کے ایک نرسنگ ہوم نے سرکاری افسران کو ہسپتال کا معائنہ نہیں کرنے دیا۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ مذکورہ نرسنگ ہوم کو ایک اور موقع دے دو، اگر پھر بھی وہ معائنے کی اجازت نہیں دیتا ہے تواس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں۔


Share: